• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: اسمگل کیے گئے نایاب ہرن کار سے برآمد

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں محکمۂ وائلڈ لائف نے کار میں اسمگل کیے جانے والے نایاب ہرن چنکارا سمیت 3 ہرنوں کو برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر عاصم کامران کے مطابق رحیم یار خان میں ٹبی لاڑاں کے علاقے میں محکمۂ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ایک کار پر چھاپہ مارا۔

کار کے اندر سے اسمگل کیے جانے والا ایک چنکارا ہرن اور 2 بلیک بگ ہرن برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: عمر کوٹ، نایاب ہرن کا بڑے پیمانے پر شکار

وائلڈ لائف کے حکام نے تین ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ہرنوں کو بریڈنگ پارک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین