• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ ڈالر کم ہوئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12.62 کروڑ ڈالر کمی  ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 18.61 ارب ڈالر رہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12.12 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 1.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.48 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کے مطابق ہفتے کے دوران قرضوں کی مد میں 15.61 کروڑ ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین