• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس بار عید مختلف طریقے سے منائی جائے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ میر ی درخواست ہے کہ اس بار عید ذرا مختلف طریقے سے منائی جائے۔

اپنے ویڈیو بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں ایسی وبا ہے جس نے زندگی کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو حفاظتی تدابیر دی ہیں عید پر ان پر عمل کیا جائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عید پر ایسی جگہوں پر اکٹھے نہ ہوں جہاں زیادہ لوگ ہوں، احتیاط بہت ضروری ہے ہمیں ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عیدیں انشا اللّٰہ آتی رہیں گی، اللّٰہ نے ہمیں جس امتحان میں ڈالا ہے اس کے لیے ہمیں اپنی طرف سےحصہ ڈالنا ہوگا تاکہ اس وبا سے نبرد آزما ہوسکیں۔

تازہ ترین