الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 3 جون کو طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو جمع کرائے گئے اثاثہ جات کی اسکروٹنی میں طلب کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثہ جات کی تفصیل فراہم کی تھی۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 200 لاڑکانہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔