• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کا مسودہ تیار


حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کا مسودہ تیار کر لیا، انتخابی اصلاحات بل کے مسودے میں 35 سے زائد نکات شامل ہیں۔

انتخابی اصلاحات کے بل میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، مجوزہ بل کے تحت تمام اوورسیز الیکٹرانک سسٹم کے تحت ووٹ ڈال سکیں گے۔

مجوزہ بل کے تحت آئندہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں اوورسیز اپنا حق رائے استعمال کر سکیں گے۔

انتخابی اصلاحات کے مجوزہ بل میں 2023 کے انتخابات میں مکمل طور پر بائیو میٹرک سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بائیو میٹرک کا پہلا تجربہ 3 ماہ بعد گلگت بلتستان میں کیا جائے گا۔

مجوزہ بل میں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے بھی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتخابی اصلاحات کا مجوزہ بل سینیٹ الیکشن وزیراعظم کے انتخاب کی طرز پر ہوگا۔

مجوزہ بل کے تحت پولنگ اسٹیشن کا انتخابی رزلٹ 24 یا 48 گھنٹے کے بجائے فوری بھیجنا ہوگا جبکہ پولنگ اسٹیشن عملہ گنتی مکمل ہونے کے فوری بعد رزلٹ بھیجنے کا پابند ہوگا اور خلاف ورزی کرنے پر پریذائڈنگ آفیسر کو 3 سال قید ہوسکے گی۔

تازہ ترین