لاہور ہائیکورٹ میں یکم جون سے 4 جولائی تک کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا، نیب کےخلاف کیسز کی سماعت کے لیے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
ججوں کے نئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس نے نیب کے خلاف جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ تحلیل کرکے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں نیا بینچ بنا دیا ہے جو یکم جون سے کیسوں کی سماعت کرے گا۔
ججز روسٹر کے مطابق یکم جون سے 26 سنگل اور 9 ڈویژن بینچ عدالتی امور سرانجام دیں گے۔