• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس کیش پروگرام ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا بڑا منصوبہ، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ احساس کیش پروگرام ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ،ڈونکی کنگ کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر عید کے دن شام 7 بجے جیو پر پیش کیا جائے گا،ڈائریکٹر ڈونکی کنگ عزیز جندانی نےکہاکہ اینی میٹڈ فلم سنیما اسکرین کی زینت بن کر بہت مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔وزیراعظم کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام کی مدد کا اہم ذریعہ ہےاس حوالے سے میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہرقم کو لوگوں تک پہنچانے میں ایچ بی ایل حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے ،احساس کیش پروگرام ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، اسلام آباد میں ایچ بی ایل اس منصوبے کو لے کر چل رہا ہے اور ان علاقوں میں تقریباً 85ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں یعنی ایک اندازے کے مطابق 72لاکھ افراد میں یہ رقم تقسیم کی جاچکی ہے ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں احساس ایمرجنسی کیش کے لئے ایچ بی ایل کی جانب سے کیمپ لگایا گیا ہے اس حوالے سے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے ابرار احمد میر نے بتایا کہ ابھی تک ہم 72لاکھ لوگوں کو 85ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں لیکن یہ کہانی کا ایک حصہ ہے پچھلے تقریباً 35دنوں میں ہمارے پاس پورے ملک کے مختلف کاؤنٹرز میں دو کروڑ کے قریب لوگ ہیں جو کہ ان کاؤنٹرز سے مستفید ہوچکے ہیں ۔

تازہ ترین