• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں زیر علاج بیماروں کو مفت خون دیا جا رہا ہے، صاحبزادہ محمد حلیم

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے فلاحی ادارے فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا کی روک تھام کے لئے حکومت کو تعلیمی اداروں میں داخلہ سے قبل اور شادی سے قبل خون کے ٹسٹ کو لازمی قرار دینے کے سلسلے میں قانون سازی کرنی چاہئے۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فرنٹیئر فائونڈیشن کے تین مراکز پشاور کوہاٹ اور سوات میں تھیلی سیمیا ہیموفیلیا و خون کی دوسری بیماریوں کے شکار ہزاروں بچوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے جبکہ بلڈ کینسر کے سینکڑوں مریضوں اور سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کے لئے انہیں مفت خون فراہم کیا جا رہا ہے غریب بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کار خیر ہے مخیر حضرات کو اس کار خیر میں شریک ہونے کے لئے فرنٹیئر فائونڈیشن کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہئے اور زکواۃ صدقات اور فطرانہ کی رقم فرنٹیئر فائونڈیشن و دینی چاہئے۔
تازہ ترین