آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ شوال المکرم 1441ھ 31؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

UAEمیں کورونا کی منٹوں میں تشخیص کیلئے ٹیکنالوجی متعارف

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی منٹوں میں تشخیص کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کا استعمال جلد شروع کردیا جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف لیبارٹری نے کورونا وائرس کی منٹوں میں تشخیص کرنے والی جدید ترین لیز ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔

اماراتی ماہرین کورونا کے مشکوک کیسز یا نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص کے لیےتیز ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی مہارت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

نئی ٹیکنالوجی کی بدولت متحدہ عرب امارات کو پوری دنیا میں نمایاں پوزیشن مل سکتی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت خون کے خلیوں میں کورونا وائرس پہنچتے ہی اس کاپتہ لگایا جاسکتا ہے۔

لیزر ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے بعد پورے ملک میں کورونا کی تشخیص کے ٹیسٹ بڑے پیمانے پر تیزی سے کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ متاثرین پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

طبی عملے میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

اماراتی وزیر صحت عبدالرحمن العویس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوانٹ لیز کی ٹیکنالوجی موثر ثابت ہوگی، ہم دنیا بھر کے لیے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہیں سب لوگ اس سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے موثر ہونے کی آزمائش کے بعد بہترین نتائج کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے تو لیزر ٹیکنالوجی کی بدولت ہمارا معاشرہ محفوظ ہوجائے گا ۔ 

صحت سے مزید