• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے، وزیر داخلہ بلوچستان


وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ضیاءلانگو نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے،عوام سے گزارش ہے کہ وہ خریداری کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونےکی صورت میں مارکیٹیں مجبوراً سیل کرنا پڑیں گی۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا کے 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

تازہ ترین