• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووڈ-19 ، تمام صوبوں کوسامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کاکہناہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو سامان ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر صوبوں کوسامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل کی جارہی ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ کے پی کو15ہزار750 اوربلوچستان کو 7 ہزار 350 این95 ماسک ارسال کیے ہیں ،اس کے علاوہ کےپی کوایک لاکھ 5 ہزار833 اور بلوچستان کو49 ہزار فیس ماسک ارسال کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کےپی کو31500 ،بلوچستان کو 7300 حفاظتی سوٹ بھیجے گئے سامان میں شامل ہیں،جبکہ کےپی کو5525، بلوچستان کو 2450 جوڑی سرجیکل دستانےبھی دیئے گئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ سامان میں فیس شیلڈ، شوزکور، حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں اور عید سےپہلےتمام صوبوں کوسامان کی چھٹی کھیپ مکمل کردی جائےگی۔

تازہ ترین