• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے: شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دولت کی ہوس شریف خاندان کی سیاست کا محور رہی ہے، شریف خاندان نے اداروں کا بے دردی سے استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: شبلی فراز کا پیپلز پارٹی کی قیادت کو جواب

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کے لیے ہے، جبکہ شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔

تازہ ترین