• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز کا پیپلز پارٹی کی قیادت کو جواب


شبلی فراز نے کہا کہ بلاول صاحب! لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے میں سندھ حکومت آزاد تھی اور ہے، وفاق پر سوال کس منہ سے اُٹھائے جارہے ہیں؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ گرائیں، وفاق کی جانب سے سندھ کو کورونا پر قابو پانے کے لیے دی جانے والی امداد اُن کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو پارہ پارہ نہ کریں۔

 سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے سندھ کو دی گئی وفاق کی امداد بلاول کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ کی 45 ہزار صنعتوں اور 7 لاکھ 17 ہزار کمرشل صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ریلیف دیگر صوبوں کی طرح سندھ کو بھی ملا۔

شبلی فراز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیفرڈ اسکیم کا آسان قرض سندھ میں بھی فراہم کیا گیا۔ ایک اعشاریہ دو کھرب کا امدادی پیکیج سندھ سمیت تمام صوبوں میں تقسیم ہوگا، جبکہ اس کے علاوہ سندھ میں 27 ارب روپے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت تقسیم کیے۔ ماسک، حفاظتی سوٹ، ٹیسٹنگ کِٹس، تھرمل گنز، سینیٹائزرز و دیگر اشیا بھی سندھ کو فراہم کیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ بلاول خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کے لئے قومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا پارہ پارہ نہ کریں۔ اپوزیشن سیاست کی بجائے کورونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کا ساتھ دے۔

تازہ ترین