• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نجی اسپتال آمد، ظفر مسعود کی عیادت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دارالصحت اسپتال آمد پہنچے اور بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود کی عیادت کی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ الحمد اللّٰہ ظفر مسعود اسٹیبل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ظفر مسعود کو آواز دی، جس پر انہوں نے جواب دیا تھینک یو سو مچ، اللّٰہ پاک نے رحم کیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ظفر مسعود کو ارام کرنے کا کہا۔

وزیراعلیٰ سندھ طیارہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کی جانب جاتے ہوئے۔


واضح رہے کہ کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بینک آف پنجاب ظفر مسعود بھی سوار  تھے، جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال میں زیرِ علا ج ظفر مسعود نے فون پر اپنی والدہ سے گفتگو کی اور خیریت بتائی۔ ظفر مسعود کے بھائی اسپتال میں ان کے پاس موجود ہیں۔

بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود کو دارالصحت اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق صدر پنجاب بینک کے کولہے اور کالر کی ہڈی فریکچر ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ظفر مسعود کے جسم پر جلنے کا کوئی زخم نہیں، صرف خراشیں آئیں ہیں۔

تازہ ترین