• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ہاکی اولمپئنز ہیڈ کوچ کے خلاف متحد ہوگئے

نوجوان ہاکی اولمپئنز ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے خلاف متحد ہوگئے، انہوں نے خواجہ جنید کے آن لائن پروگرام کو بوگس قرار دے دیا۔ جنید کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف پھر سازش ہورہی ہے۔

گزشتہ دنوں جیو سوپر پر پی ایچ ایف کے آن لائن ٹریننگ پروگرام پر گفتگو ہوئی جس میں سابق کپتان سلمان اکبر نے ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کے آن لائن پروگرام کو بوگس قرار دیا۔

سلمان اکبر کے بعد سابق کپتان شکیل عباسی اولمپئن عمران وارثی اور ٹرینر عدنان ذاکر  نے بھی ہیڈ کوچ خواجہ جنید کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کے خلاف پھر سازش ہورہی ہے، ملک سے باہر بیٹھ کر ان اولمپئن کو پاکستان کی ہاکی یاد آرہی ہے، اولمپئنز سازش میں ناکام ہوں گے۔

تازہ ترین