• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس


سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی و مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے طیارہ حادثہ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا دل حادثہ کی خبر سن کر افسردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کراچی حادثہ میں انسانی جانوں کا بہت بڑا نقصان ہوا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اللّٰہ رب العزت غمزدہ خاندانوں کو یہ نقصان برداشت کرنےکی طاقت اور ہمت عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔

تازہ ترین