• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی کا حادثے کی جگہ کا دورہ، ریسکیو کا جائزہ

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کراچی میں طیارے کے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نہایت قابل افسوس اور دل دہلا دینے والا حادثہ ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور ریسکیو کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر فوری طور پر جائے حادثہ پہنچا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسافر عید منانے کراچی آرہے تھے، اس بدنصیب طیارہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ حادثہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے کہ کس وجہ سے اندوہناک حادثہ پیش آیا، کتنے مکانات تباہ ہوئے یا انہیں نقصان پہنچا، اس کی تحقیقات ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور لگ رہا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے سبب پیش آیا، تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین