• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پر سیاست کی بجائے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے، ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا پر سیاست کی بجائے وباء کی روک تھام کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے،ملک کو انتشار اور وباء سے محفوظ بنانے کیلئے تمام اکائیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،حکومت من مانی چھوڑ کر تاجروں کو ایس اوپی کے تحت کاروبار رات تک کرنے کی اجازت دے،حکومت ون وے پالیسی پر گامزن ہے،عوام بھوک سے مررہے ہیں کورونا سے زیادہ خطرناک غریبوں کے گھروں میں خوراک کا نہ ہونا ہے،حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے،مگر عوام کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر غریبوں ومستحقین میں راشن کی تقسیم رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین