• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدقہ فطر انسانیت سے محبت کا مظہر ہے، مولانا قاری عبدالحفیظ

کوئٹہ(پ ر)ممتاز عالم دین مذہبی اسکالر جامع مسجد محمدیہ سنڈیمن اسکول کے خطیب قاری عبدالحفیظ نے جمعتہ الوداع کے جم غفیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدقہ فطر کے فضائل اور مسائل پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال میں غریب اپنی غربت کی انتہا کو پہنچا ہے معاشی نظام کی روانی نہ ہونے کے برابر ہے لاک ڈائون نے تمام نظام کو بلاک کردیا ہے اس نازک کیفیت میں مسلمان اغنیاء پر لازم ہے کہ وہ مسلمان فقراء کی اپنی صدقہ فطر سے داد رسی کریں کیونکہ صدقہ فطر نہ صرف غریب کی ضرورت ہے بلکہ امیر کی روزوں کی تطہیر اور نظافت کا ذریعہ ہے اور مسلمانوں کی آپس میں شیر و شکر ہونے کا ایک مظہر ہے آخر میں انہوں نے رویت ہلال کے موضوع کو زیر نظر لاتے ہوئے کہا کہ ہلال کی رئویت ایک قومی دینی و ملی فریضہ ہے اس کو اپنا انا کا مسئلہ بنا کر متنازع نہ بنایا جائے تاکہ عالم دنیا کو پاکستانی قوم کی وحدت کا منفی پیغام نہ پہنچے انہوں نے ملک کی سالمیت اور اندرونی اور بیرونی سازشوں سے وطن عزیز ملک پاکستان کی حفاظت کی دعا کرائی۔
تازہ ترین