• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل ، این ڈی ایم اے

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ آج سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سامان بھیج دیا گیا ہے،سندھ کو52500، آزاد کشمیرکو5250 ،جی بی کو8750 این95 اور کے این95 ماسک بھیجے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 63 ہزارحفاظتی سوٹ سندھ، 6300 آزاد کشمیر ،10ہزار500 سوٹ جی بی کے سامان میں شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق فیس ماسک اور شیلڈز بھی سامان میں شامل ہیں، جبکہ تمام صوبائی اکائیوں کو سرجیکل دستانے، شوزکور اورحفاظتی عینکیں بھی بھیجی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید بعد تمام صوبوں کے اسپتالوں کو حفاظتی سامان کی ساتویں کھیپ بھیجی جائے گی۔

تازہ ترین