• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کا انصار نقوی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینئر صحافی سید انصار نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق تمام اہل وطن کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصار نقوی کا سب کے ساتھ محبتیں بانٹنے والا رشتہ تھا۔

شہبازشریف نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں انصار نقوی کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کے حادثے میں97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے حادثے کا شکار ہوکر آبادی پر گر گئی تھی۔

تازہ ترین