جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون ٹینس اسٹار بن گئیں۔
ناؤمی اوساکا نے امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بین الاقوامی جریدے فوربز کے مطابق 22 سالہ اوساکا جو دو مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن ہیں، انہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران انعامی رقوم اور دیگر اشتہاری رقوم کی مد میں 3 کروڑ 7 لاکھ پاؤنڈ کی کمائی کی۔
ان کے مقابلے میں امریکا کی معروف ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے اسی عرصے کے دوران 11 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈزکمائے۔
فوربز کا کہنا ہے کہ یہ 1990 سے خواتین ایتھلیٹ کی سالانہ کمائی کی ٹریکنگ کر رہے ہیں، اور تب سے اب تک صرف ٹینس کی ہی خواتین چارٹ میں سرفہرست آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ فوربز نے دنیا کے سرفہرست 100 ایتھلیٹس کا انتخاب کیا جس میں اوساکا کا 29واں نمبر ہے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ناؤمی اوساکا نے اپنا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل 2018 میں سیرینا ولیمز کے خلاف ہی جیتا تھا۔
یو ایس اوپن کے اس فائنل میں شکست کے بعد سیرینا ولیمز نے غصے میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی بھی کی تھی۔