• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 12 مریض جان کی بازی ہار گئے، اس دوران شہر میں مزید 669 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے کورونا سے متعلق 24 گھنٹے کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں مزید 669 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، حیدرآباد میں 15، جامشورو، بدین اور ٹھٹہ میں ایک ایک مریض سامنے آیا۔

گھوٹکی میں 5، سکھر میں 17 اور خیر پور میں 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ لاڑکانہ میں 20، قنبر شہداد کوٹ میں 3، میرپورخاص میں 2 مریض سامنے آئے۔

تھرپارکر میں 1، شکار پور میں 8 اور جیکب آباد میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا کے 2 مریضوں کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 12، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔

تازہ ترین