• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند سے متعلق اعلان کا ادارہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے، وزیر مذہبی امور

چاند سے متعلق اعلان کا ادارہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے، وزیر مذہبی امور


وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ چاند سے متعلق اعلان کا ادارہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے۔

وزیرمذہبی امور نے کہا ہے کہ چاند کی رویت شرعی معاملہ ہے، شرعی طریقے سے معاملے کو ڈیل کرنا ہوگا۔

نورالحق قادری نے کہا کہ اگر مشاورت سے قمری کلینڈر پر جانے کا فیصلہ ہوجائے تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حتمی شرعی رائے چاند کی رویت یا شہادت ہے، جبکہ چاند کی رویت یا شہادت سے پہلے چاند کا اعلان کرنا کہیں بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر مذہبی امورنے کہا کہ چاند کی رویت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں صرف علما نہیں، سپارکو، محکمہ موسمیات کے لوگ بھی ہیں۔

تازہ ترین