• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب :کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز، عید کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

پنجاب کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ عید کے پہلے روز سنگل شفٹ میں کام ہو گا جبکہ عید کے باقی 2 دنوں میں 2 شفٹوں میں کام کیا جائے گا تاہم سیمپل لوڈ کو دیکھتے ہوئے شفٹوں کی تعداد کم یا زیادہ کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز عید کے دنوں میں بھی کام کرتی رہیں گی۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبارٹریز میں کام کرنے والا اسٹاف فرنٹ لائن ورکرز کے مترادف ہے، جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اور ان کی خدمات کو پوری قوم سراہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لیبارٹریز اسٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہی ان سےملاقات کی تھی۔

تازہ ترین