کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اقبال اما م کی جگہ خواتین ٹیم کے عہدے کے لئے اشتہار دے گا۔عید کے بعد کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔کپتان بسمعہ معروف اور ہیڈ کوچ اقبال امام کی تعیناتی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک تھی ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئی تقرری کے لئے کپتان اور ہیڈ کوچ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ جائزے کے بعد بسمہ معروف اور اقبال امام کو مزیدذمہ داریوں کی تجدید کا فیصلہ کیا جائے گا۔