• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے پر ترک اداکاروں کا افسوس کا اظہار اور دعائیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی طیارہ حادثے پر جہاں پورا پاکستان سوگوار ہے وہیں ترک فنکاروں انجن التان دوزیاتن اور اسریٰ بلجک نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے ادکار انجن التان دوزیاتن نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور پاکستان کے لیے دعا بھی کی۔ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک بھی اس موقع پر پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا پیارے پاکستان، آج آپ کے نقصان پر میری انتہائی مخلصانہ تعزیت قبول کریں۔ تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین اور زخمیوں کے لیے دعائیں۔

تازہ ترین