• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز عالم دین خواجہ ابو الخیر پیر محمد عبداللہ جان کا انتقال

برمنگھم (ابرار مغل) دربار عالیہ مرشد آباد پشاور کے سجادہ نشین اور ممتاز عالم دین خواجہ ابو الخیر پیر محمد عبداللہ جان پاکستان کے شہر اسلام آباد میں وفات پاگئے ہیں جنہیں پشاور میں سپردخاک کیا جائے گا۔ دریں اثناء اس خبر پر برطانیہ بھر میں ان کے مریدوں اور عقیدت مندوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف افراد نے جانشین دربار عالیہ مرشد آباد صاحبزادہ پیر بدر عالم جان سے بذریعہ ویڈیو لنک اور فون اظہار افسوس کیا ہے۔ ان کی وفات پر بزم الخیریہ برطانیہ اور عقیدت مندان دربار عالیہ مرشد آباد نے اظہار افسوس کیا ہے۔ بیرسٹر فہد حمید چوہدری، ڈاکٹر نوید الظفر، راجہ عبدالقیوم، سید محمد علی، محمد سلطان چوہدری اور دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیر محمد عبداللہ جان کی وفات پر اظہار غم کیا اور مرحوم کی دینی، ملی، مذہبی اور روحانی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر نوید الظفر سید علی، راجہ عبدالقیوم اور دیگر نے مزید کہا کہ مرحوم ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور انسانیت کی بے لوث خدمت کے لیے پیش پیش رہے، ان کی وفات سے پیدا ہونے وال خلا پر ہونا ناممکن ہے۔علاوہ ازیں الخیر انٹرنیشنل یوکے کے صدر سید محمد علی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے پیر محمد عبداللہ ضان کی علمی و روحانی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین