• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، روس خطرہ، امریکا میں کئی عشروں بعد جوہری تجربہ کرنے کیلئے اجلاس

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چین اور روس کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے کئی عشروں بعد جوہری تجربہ کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔اے ایف پی‘ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے اپنے دعویٰ کے حق میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار اور دو سابق عہدیداروں کا حوالہ دیا۔رپورٹ میں سینئر حکام کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 15 مئی کو ہونے والے ایک اجلاس میں جوہری تجربے سے متعلق گفتگو کی۔دوسری جانب ماسکو اور بیجنگ نے ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔تاہم امریکا نے اپنے دعوؤں کے حق میں ثبوت پیش نہیں کیے تھے۔امریکی انتظامیہ کے اعلٰی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے ’تیزی سے جوہری تجربہ کرنے کی صلاحیت ایک کارآمد حربہ ہوسکتا ہے کیونکہ امریکا جوہری ہتھیاروں سے متعلق روس اور چین کے ساتھ سہ فریقی معاہدہ چاہتا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملاقات کسی سمجھوتہ کے ساتھ ختم نہیں ہوئی اور ذرائع اس بات پر منقسم نظر آئے کہ آیا ابھی بھی بات چیت جاری ہے یا نہیں۔آرمس کنٹرول ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیرل کم بال نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ یہ غیر معمولی جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کے لیے شروعاتی بندوق ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے رویے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ جاری ’بات چیت‘ میں خلل پیدا ہوگا جس کے بعد وہ جوہری تجربے پر تاخیر نہیں کریں گے۔اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد مرتبہ امریکی دفاعی پالیسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

تازہ ترین