• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، ایرک سیمنس کی لاش وصول کرنے کیلئے بھائی سیموئیل کراچی پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور سے کراچی آنے والے مسافر طیارے میں حادثے کے دوران ہلاک ہونے والے ایرک سیمنس کی لاش وصول کرنے کیلئے اسکا بھائی سیموئیل کراچی پہنچ گیا جہاں اسکے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے لے لیے گئے ۔ اس سلسلے میں سیموئیل نے بتایاکہ ایرک ایم بی اے کا طالبعلم تھا اور وہ کراچی میں اپنے رشتے داروں کے پاس جارہا تھا اور وہ انکو سرپرائز دینے کیلئے آیا تھا اور اس نے کراچی میں کسی کو نہیں بتایا تھا تاہم جب ہمیں حادثے کی اطلاع ملی تو ہم نے کراچی میں اپنی کزن سونیا سے رابطہ کیا جسکے بعد اسکی موت کی تصدیق ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میت کو واپس لے جانے کیلئے اقدمات کیے جارہے ہیں۔
تازہ ترین