• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ہیئر اسٹائلسٹ کی وجہ سے 140 افراد کورونا کا شکار

امریکا کی ریاست میسوری کی ایک ہیئر اسٹائلسٹ نے140 افراد کو کورونا کی بیماری لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست میسوری کے شہر اسپرنگ فیلڈ میں ہیئر اسٹائلسٹ کو علم تھا کہ اسے کورونا ہے، اس کے باوجود بھی اس نے اپنی دکان پر کام جاری رکھا۔ جس کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں متاثر ہوئے۔

دکان پر کورونا میں مبتلا ہیئر اسٹائلسٹ کی وجہ سے مجموعی طور پر140 گاہکوں کے علاوہ 7 ساتھی کارکن بھی وائرس کا شکار ہوئے۔

تازہ ترین