• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ ساز کمپنی ایئربس کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی

طیارہ ساز کمپنی ایئربس کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی، ٹیم طیارہ حادثے کی جگہ پر تحقیقات کرے گی، جبکہ تحقیقات کے لیے جائے حادثہ سے سامان کی منتقلی روک دی گئی ہے۔

ایئربس کی جانب سے جاری ایک خط میں کہا گیا ہے کہ اب تک ایئربس انتظامیہ کے پاس حادثے کی کوئی حتمی معلومات نہیں۔

ایئربس نے پی آئی اے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

طیارہ ساز کمپنی کی انتظامیہ تحقیقات میں پی آئی اے اور ایئر فرانس کو بھرپور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

کراچی میں طیارہ حادثے کے تیسرے روز سول ایوی ایشن کی اسلام آباد سے آنے والی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے فارنزک کے لئے جائے حادثہ سے نمونے بھی اکٹھے کئے۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی ملیر میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، افسوسناک حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 34 کی میتوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین