کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال نے کورونا وائرس کے مزید مریض لینے سے معذرت کرلی۔
نجی اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کے مزید مریضوں کا علاج فی الحال نہیں کر رہے۔
اسپتال کے مرکزی گیٹ کے سامنے اطلاع عام کا بورڈ لگا دیا ہے جس پر تحریر ہے کہ اسپتال میں کورونا کے مزید مریضوں کا علاج فی الحال نہیں کر رہے، کیونکہ کورونا کی ایمرجنسی اور وارڈ بھر چکا ہے۔