• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر، ثانیہ مرزا اور اذہان کی تصویر وائرل

بھارتی ٹینس اسٹار  اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی عید پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے ’عید وائبز‘ یعنی عید کا ماحول کے عنوان سے ایک تصویر شیئر کی۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ  تصویروں میں ثانیہ اور ان کا بیٹا ازہان سفید کپڑوں میں ملبوس ہیں  اور ثانیہ ازہان کی جانب محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں ثانیہ نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وی عید گھر میں ہی منائیں گی تاکہ وہ خود بھی اور ان کے عزیز بھی محفوظ رہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی گھر پر رہنے کی تلقین کی ہے۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہی مشکل دور سے گزر رہی ہے، عید کے خاص موقع پر خدا تعالیٰ سے اس کے کرم کی دعا کریں۔

تازہ ترین