ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر نے کراچی طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کے لواحقین سے بھی ہمدردی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا طیارہ ایئرپورٹ سے کچھ دوری پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار 99 افراد میں سے 97 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد محفوظ رہے تھے۔