• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، ماڈل کالونی کے رہنے والے پریشانی کا شکار

طیارہ حادثہ، ماڈل کالونی کے رہنے والے پریشانی کا شکار


کراچی طیارہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ سے متصل علاقے ماڈل کالونی کے رہائشی پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے جہاز رہائشی علاقے سے نیچی پرواز کے ساتھ نہیں گز رتے تھے۔

ماڈل کالونی جناح گارڈن میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

جناح گارڈن سے متصل کاظم آباد کے رہائشیو ں کا کہنا ہے کہ تقریباً 12 سال قبل ائیر پورٹ کے جس رن وے پر جہاز اُترتے تھے اس کے لیے ہوائی جہازوں کو رہائشی آبادیوں سے نہیں گزرنا پڑتا تھا۔ 

تاہم نئے رن وے پر جہازوں کو آبادی کے اوپر خاصی نیچی پرواز کے ساتھ گزرنا پڑتا ہے۔

علاقے میں کئی منزلہ مکانات بنانے کا غیر قانونی سلسلہ بھی بڑھتا جارہا ہے جو لینڈنگ کرنے والے جہازوں اور آبادی کے لیے یکساں خطرناک ہے۔

متعلقہ اداروں کی جانب غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ابھی تک کوئی ایکشن دیکھنے میں نہیں آیا۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نیا رن وے پرانے رن وے کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہے اور بڑے ہوائی جہاز صرف اُسی پر اُتر سکتے ہیں۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جس وقت ائیر پورٹ کے قریب آبادی میں غیرقانونی تعمیرات کی جارہی تھیں، اُس وقت متعلقہ اداروں نے کارروائی کیوں نہیں کی؟

اسی طرح ائیر پورٹ کے قریب شادی ہالز کھولے جانے کے خلاف بھی کسی محکمے نے کارروائی نہیں کی۔

تازہ ترین