• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے بچوں پر تباہ کن اثرات ہوسکتے ہیں، مارک ڈُلارٹ

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کڈز رائٹس نے خبردار کیا کہ کورونا وبا کے بچوں پر تباہ کن اثرات ہوسکتے ہیں۔

تنظیم کے بانی اور چیئرمین مارک ڈُلارٹ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی ملکوں کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور بہتری کے لیے کئی سال سے جاری اقدامات کو دھچکا پہنچا ہے۔

مارک ڈُلارٹ کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل کے باعث بچوں سے جبری مشقت اور کم عمری کی شادی کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں بچوں کی فلاح و بہتری کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین