• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 58 ہزار 278 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 202 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 38 ہزار 220 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 18 ہزار 856 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 23 ہزار 507 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 374 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 654 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 352 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 80 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 408 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار 468 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 41 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت، کورونا سے متاثر 10 بڑے ممالک میں شامل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 728 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 17 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 630 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 211 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین