آپ آف لائن ہیں
اتوار20؍ذیقعد 1441ھ 12؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت کورونا سے متاثر 10 بڑے ممالک میں شامل

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 7 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو بڑی تعداد میں نئے کیسز کے بعد بھارت، ایران کو پیچھے چھوڑ کر کورونا سے متاثر 10بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

مرکزی صحت کی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6977 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 845 تک پہنچ گئی۔

بھارت میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 154 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد چار ہزار21 ہو گئی ہے۔

مرکزی صحت کی وزارت کا کہنا ہے کہ مزید 3280 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 57 ہزار721ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید