• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پھنسے 179 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت مل گئی

بھارت میں پھنسے 179 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت مل گئی


کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرحد بند ہونے سے بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی شہریوں کو پاکستان واپس آنے کی اجازت مل گئی۔

بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی شہریوں کے لیے واہگہ اٹاری بارڈر کل ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔

بھارت میں پھنسے تمام پاکستانی آج شام تک بھارتی شہر امرتسر پہنچ جائیں گے، جہاں سے کل وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع

179 پاکستانی بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ، اتر پردیش اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے تھے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کیے ہیں۔

تازہ ترین