• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 5 مئی کو واہگہ بارڈر ایک بار پھر کھلے گا

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت نے لاک ڈائون کی وجہ سے بھارت میں پھنسے ہوئے 192 پاکستانیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپس بھیجنے کے انتظامات کئے ہیں۔

نئی دہلی میں بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق 5مئی کو واہگہ اٹاری بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا جہاں سے یہ تمام 192افراد سرحد پار کر کے لاہور پہنچیں گے اور وہاں سے انہیں قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین