اسلام آباد میں عید الفطر کے موقع پر بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث شہر میں موجود تمام تفریحی مقامات عام پبلک کے لیے بند رہے۔
وفاقی دارالحکومت میں عید کے تہوار پر دامن کوہ، شکر پڑیاں، لیک ویو پارک یا چڑیا گھر جیسے مقامات لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوتے تھے۔
تاہم اس سال کورونا وائرس کے خطرے اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر اس سال اسلام آباد کے تمام تفریحی مقامات ویران پڑے ہیں۔
تفریحی مقامات کے باہر کھڑے پولیس اہلکار عید منانے آئے نواجون اور فیملیز کو واپس بھیج رہے ہیں۔
اس عید پر پارکوں کے جھولے خالی ہیں، نہ ہی کوئی سرسبز میدانوں میں پکنک منا رہا ہے جبکہ چڑیا گھر جانوروں سے ملنے بچے بھی نہیں آسکے۔
تفریح کے لیے اسلام آباد آنے والے افراد میں شاید ہی کوئی کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پی پر عمل کرتا نظر آیا۔