• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ: تحقیقاتی کارروائی لیک ہونے پر پالپا کا احتجاج

طیارہ حادثہ: تحقیقاتی کارروائی لیک ہونے پر پالپا کا احتجاج


پاکستان ایئرلائنز پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کراچی طیارہ حادثہ کیس میں تحقیقاتی کارروائی لیک ہونے پر سراپا احتجاج ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان پالپا کا کہنا ہے کہ ہمارا خدشہ صحیح ثابت ہورہا ہے، انتظامیہ شفاف تحقیقات کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کو غلط رخ دے کر اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ان جانوں کا افسوس ہے نہ مستقبل میں ایسے واقعات کے سدِباب کا خیال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ائیر ٹریفک کنٹرول سے متعلق ہماری کمیونٹی کے پاس کئی سوالات ہیں۔ ہم تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہتے۔

ترجمان پالپا نے کہا کہ انجن کے رن وے پر لگنے کی اطلاع پائلٹ کو نہ دیا جانا بھی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے لمبا روٹ دینا قابلِ تفتیش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پینڈورا بکس نہیں کھولنا چاہتے، حادثے سے قبل پہلی اور دوسری لینڈنگ کی تفصیل کو ملا کر غلط رنگ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید پائلٹ کے والد سے تحقیقات لیک نہ کرنے کے وعدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین