• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس غزہ میں بااختیار حکومت کے قیام کے بعد حکومتی منظرنامے سے مکمل دستبردار ہونے کو تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدار باسم نعیم کا کہنا ہے کہ حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد حکومتی منظرنامے سے مکمل طور پر دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدہ بین الاقوامی منصوبہ بن گیا، غزہ جنگ بندی معاہدے کو اب رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

باسم نعیم نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہادتیں ہوچکی ہیں۔

غزہ حکام کے مطابق غزہ میں 10 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 439 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید