• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کا شہید خالد شیر دل کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

پرویز الہٰی کا شہید خالد شیر دل کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے اربن یونٹ کے چیف ایگزیکٹو خالد شیر دل کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ خالد شیر دل 22 مئی کو کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے 97 افراد میں سے ایک تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری  پرویز الہٰی شہید خالد شیر دل کی رہائش گاہ پہنچے اور شہید کی والدہ، بھائی مجاہد شیر دل اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ خالد شیر دل فرض شناس، محنتی اور ایماندار آفیسر تھے، انہوں نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دھرمپورہ میں شہید ایئرہوسٹس انعم خان کے گھر گئیں۔

انہوں نے شہید ایئر ہوسٹس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔

تازہ ترین