• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا کوئی بھی قدم مثبت نہیں، کورونا پھیل چکا، جاوید ہاشمی

ملتان (نمائندہ جنگ) مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کا کوئی قدم بھی مثبت نہیں ہوتا ، کورونا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے مگر ہمارے ہاں دنیا سے علیحدہ ہی پالیسیاں چلی جارہی ہیں ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسوں میں تضاد ہے ،کورونا سے لوگ مریں یا نہ مریں ان کی پالیسیوں سے یقیناً اموات کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ چینی سکینڈل فوجداری معاملہ ہے مگر اسے دیوانی کیس بنادیا گیا ہے ، سالوں اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا ،اگر حکومت اس میں مخلص ہے تو وہ تب مانیں گے اگر چینی کا ریٹ 40 روپے کردیا جائے ،مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو اللہ صبردے ، اس معاملہ کی تحقیقات اور اس کی رپورٹ فوری جاری کی جائے ،تاکہ آئندہ اس قسم کے اندوہناک واقعات سے بچا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ آج سب سے بڑا تہوار ہے، پاکستان کے غریب مہنگائی سے کچلے جارہے ہیں ،روز نئے بحران پیدا ہورہے ہیں،کشمیریوں اورفلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے ،عدلیہ بھی مسائل میں گھری ہوئی ہے۔

تازہ ترین