• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اضلاع میں عید کے دوران 705ایمرجنسیز ہوئیں

پشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں عید کے دو دنوں کے دوران اب تک 705 ایمرجنسیز رونما ہوئیں ہیںریسکیو1122 کے مطابق سب سے زائد واقعات پشاور اور مردان میں رونما ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122کے مطابق عید کے دو دنوں کے دوران اب تک 705 ایمرجنسیز رونما ہوئیںجن میں 216 ٹریفک حادثات، 384 میڈیکل، 46 آگ کے واقعات رونما ہوئے،19کورونا مشتبہ ,16ڈوبنے اور 29 دیگر مختلف واقعات پیش آئے۔ اس سلسلے میں ریسکیو1122 کی جانب سے مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، تاہم سب سے زائد حادثات اور واقعات پشاور اور مردان میں پیش آئے۔
تازہ ترین