• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات قانون کے خلاف رٹ پر فیصلہ محفوظ

پشاور(نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا میں انسداد منشیات کے نئے قانون کے خلاف دائر رٹ پر فیصلہ پشاورہائیکورٹ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جاری کئے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے دائر رٹ کے مطابق سی این ایس اے 2019کے سیکشن 22میں سب سیکشن 4متعارف کرایا گیا جو آئین کی ورزی ہے کیونکہ اس اقدام سے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ سے قانون میں ترامیم سے متعلق مشاورت کے اختیارات لے لئے گئے ہیں۔ رٹ میں صوبائی حکومت کا یہ اقدام عدلیہ کی آزادی پر حملہ کے مترادف قراردیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ انسدادمنشیات قانون میں ترامیم چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی مشاورت سے ہونی چاہئیں عدالت عالیہ نے کیس میں دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جوہائیکورٹ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جلد سنائے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین