ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں تیز ہوائیں چلنے اور فضا گرد آلود ہونے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر میں مغرب سے ہوائیں 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔