• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا پھیلاؤ روکنا اور لوگوں کو غربت و بھوک سے بھی بچانا ہے، عثمان بزدار

 کورونا کا پھیلاؤ روکنا اور لوگوں کو غربت و بھوک سے بھی بچانا ہے، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ بھی روکنا ہے اور لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کے باوجود قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔

وزیراعلیٰ نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر اکٹھی ہونے والی اپوزیشن نے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنائی، وزیراعظم عمران خان نے وقت ضائع کیے بغیر مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے۔

ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کے حوالے سے عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فصلوں کے بچاؤ کیلئے الرٹ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لیے فضائی اسپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے اور گاڑیوں کے ذریعے بھی اسپرے کا کام مزید تیز کیا جائے۔

تازہ ترین